امریکی پولیس اہلکاروں کا رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ

August 01, 2020

پولیس کا کام تو مجرموں کو پکڑنا اور انہیں سزا دلونا یا پھر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہوتا ہے لیکن جناب کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دیتے ان اہلکاروں کی طرح بھی ہوتے ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ان پولیس اہلکاروں نے دو بچیوں کو رسی پھلانگنے کا کھیل کھیلتے دیکھا تو اُنکے پاس پہنچ گئے اور بچیوں کے ساتھ رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

یوں ڈیوٹی سے ہٹ کر تفریحی کرتے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔