سارہ اور فلک کی عید کی تصاویر وائرل

August 03, 2020

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے سارہ خان اور فلک شبیر کی عید کے دوسرے روز کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت دے کر ہی محبت حاصل کی جاسکتی ہے۔‘

فلک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں پر مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھی شیئر کررہے ہیں۔

رابی نامی صارف نے فلک سے سوال کیا کہ ’عید کے دن بھی کالا چشمہ کیوں پہن رکھا ہے۔؟


سارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عید کے دوسرے دن کے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کیں۔

سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 19 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو سارہ خان نے اپنی منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔