اسے کہتے ہیں بال بال بچنا!

August 03, 2020


یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی، لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب دو خواتین گرتی دیوار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

یہ مناظرچین کے شہر چونگ کنگ میں اُس وقت دیکھے گئے جب ایک موٹر سائیکل سوار خاتون سڑک سے گزر رہی تھی کہ اچانک قریبی عمارت کی کئی فٹ اونچی دیوار اچانک گر گئی۔

تاہم اس دوران خاتون بنا کسی تاخیر کے پیچھے ہٹی اور ساتھ ہی ایک اور معمر خاتون کو بر وقت پیچھے کر کے ملبے تلے آنے سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق دیوار شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث گری جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔