پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، غلام نبی میمن، یادگار شہداء پر حاضری

August 04, 2020

کراچی(اسٹاف ر پورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہر کے امن و امان کی بحالی میں پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،یہ بات انھوں نے کراچی پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ گارڈن ہیڈکوارٹر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد کہی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔