کورونا وائرس کے سبب دونوں ہاتھوں کی انگلیاں گنوانے والا امریکی شہری

August 04, 2020

نیویارک /کراچی (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے دونوں ہاتھوں کی متعدد انگلیاں گنوانے والے امریکی شہری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو آسان نا سمجھیں اور ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 54برس کے امریکی گریگ گارفیلڈ نے 64روز اسپتال میں گزارے۔ ان میں سے 31روز وہ وینٹیلیٹر پر رہے۔ ان کے زندہ رہنے کا صرف 1 فیصد چانس تھا۔