نا امیدی کی وجہ سے لوگ جلدمر جاتے ہیں، تحقیق

August 04, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) اگر آپ قنوطیت پسند شخص ہیں اور دنیا کے موجودہ حالات و معاملات کے حوالے سے زیادہ پرجوش نہیں ہیں تو آگے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ کیو آئی ایم آر برگوفر جینیٹک ایپی ڈیمولوجی گروپ کے محققین نے بتایا ہے کہ ایسے لوگ جو مستقبل کے بارے میں انتہائی قنوطیت پسند (نا امید) رہتے ہیں وہ ایسے لوگوں کے مقابلے میں جلد مرنے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں جو قنوطیت پسند نہیں ہیں۔