زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کریں: صبا قمر

August 04, 2020

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کریں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کیں۔


اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کریں خواہ آپ خوش ہوں یا غمگین۔

صبا نے اپنی ایک اور تصویر کے کپشن میں شو کمار بٹالوی کا پنجابی کا ایک گیت لکھا جو کچھ اس طرح تھا۔

نی اک میری اکھ کاشنی

دوجا رات دے آنیندرے نے ماریا

نی شیشے چ تریڑپے گئی

وال واہندی نے دھیان جد ماریا


خیال رہے کہ اداکاری میں نام بنانے کے بعد صبا قمر نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

پہلے وہ اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کی ہدایتکاری خود کرتی تھی لیکن اب صبا نے عملی طور پر ہدایتکاری کا آغاز کیا ہے۔

صبا قمر آج کل معروف گلوکار بلال سعید کے نئے گانے ’قبول ہے‘ کی ڈائریکشن میں مصروف ہیں۔