• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر اور بلال سعید میں چل کیا رہا ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن دیں  گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال اور صبا دونوں کی جانب سے ’قبول ہے‘ کا کیپشن دیا گیا اور ایک دوسرے کو ٹیگ کئے تصویر شیئر کی گئی جس سے سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

View this post on Instagram

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by (@sabaqamarzaman) on


تاہم اداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں۔

صبا قمر بلال سعید کے نئے گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی۔

اس سے قبل اداکارہ اپنی یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ ویڈیوز کی ڈائریکشن خود کرتی تھی تاہم اب وہ عملی طور پر ڈائریکٹر بن گئیں ہیں۔

تازہ ترین