مربوط حکمت عملی کے سبب عید پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، رینجرز

August 04, 2020

کراچی میں رینجرز اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط حکمت عملی کے باعث عید الاضحٰی کے دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحٰی کے تینوں دنوں کے دوران شہر میں لوٹ مار، ڈکیتی اور قربانی کی کھالیں چھیننے کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشگی حفاظتی انتظامات کے باعث شہریوں نے پر سکون ماحول میں سنت ابراہیمی ادا کی۔

شہریوں نےعید الاضحی کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر رینجرز اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔