پاکستان اور سارا عالم اسلام کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے، شیخ رشید

August 04, 2020

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سارا عالم اسلام کشمیریوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے آرٹیکل اے 370 ختم کرکے کشمیریوں کا جینا حرام کردیا، ایودھیا کی بابری مسجد کورام مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30سال سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری تھا، بھارت کے ہر ہندو سیاست دان نے بابری مسجد پر سیاست کی، آج بھارت ایک رام نگر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان شری رام کے ہندو توا کا ملک بن گیا ہےجبکہ سیکولر ہندوستان جس میں آزادی، اُصول، مذہبی رواداری کی بات تھی، دم توڑ گیا ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان بابری مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے۔