کرایوں میں اضافہ‘ بازاروں میں احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ

August 05, 2020

پشاور (وقائع نگار )انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اراکین نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں جمعرات کے روز سے کرایوں میں اضافے کے خلاف مارکیٹوں اور بازاروں میں احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے شرکاء نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اہلکار آکر تاجروں سے زبردستی کرایہ وصول کرنا چاہتے ہیں تو ان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ان کاروائیوں سے باز آجائیں جب تک متعلقہ ادارہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل نہیں کرنا چاہتا تب تک کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ اور اس دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو تمام تر ذمہ داری ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمے کی ہوگی اور تمام تاجر برادری سراپا احتجاج شہر کے سڑکوں پر نکل آئے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو چاہیے کہ سنجیدگی سے افہام و تفہیم کے ذریعہ تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کر کے اس مسئلہ کو فل فور حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ بلاتاخیر ایک متفقہ فیصلہ کرکے تاجر برادری کی جانب سے کرایوں کی وصولی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔