چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے: عبدالرزاق داؤد

August 05, 2020

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خنجراب پاس بند رہا۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور دیگر تاجروں کا مطالبہ تھا کہ خنجراب پاس کھولا جائے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چینی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مسئلہ حل کرنے کیلئے وزارت تجارت کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔