مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، سعد رفیق

August 05, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

لاہور پریس کلب کے باہر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔

اس احتجاجی کیمپ میں سینئر رہنماؤں، آزاد کشمیر ونگ، خواتین ایم پی ایز اور ورکرز میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کا سفیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر صرف حکومت یا اپوزیشن کا مسئلہ نہیں، اس پر قومی پالیسی بنائی جائے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جس وزیرِاعظم نے سب سے زیادہ کشمیر کا مقدمہ لڑا، اسے خاندان سمیت دربدر کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ قوم کو متحد کیاجائے، اختلاف ہے تو بات چیت سے حل کیا جائے، کشمیر کمیٹی کو مؤثر بنایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔