ون ڈے رینکنگ، بابر کی دوسری پوزیشن

August 06, 2020

دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ انگلینڈ کےخلاف فتح گر سنچری بنانے والے آئرش کپتان چار درجے ترقی کرتے ہوئے 42 اور پال اسٹرلنگ 26ویں نمبر پر آگئے۔ بیٹنگ کی ابتدائی تین پوزیشنز پر ویرات کوہلی، روہت شرما اور بابراعظم ہیں۔ نمبر ون بولر ٹرینٹ بولٹ ہیں۔