حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مصطفیٰ نواز

August 06, 2020

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک عمران خان نے جو کچھ بھی کہا مگر انکی باتیں کشمیریوں کو ریلیف نہیں دلا سکیں، انکی خارجہ پالیسی ناکام رہی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں محاصرے شروع ہونے کے چند ماہ بعد ہم نے کرتاپور کی سرحد کھول دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گانوں اور تقریروں سے کچھ نہیں ہوگا۔