پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

August 06, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات (آج) شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ میچول لیگل (باہمی قانونی اعانت ) معاونت بل ( فوجداری معاملات ) بل 2020 منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ یہ بل قومی اسمبلی نے منظور کر دیا تھا لیکن 90دن گزرنے کے با وجود سینٹ نے منظور نہیں کیا۔