بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے، عمران اسماعیل

August 06, 2020

بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے، عمران اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے انہوں نےکراچی سے سکھر ”یوم استحصال کشمیر ٹرین مارچ “کے شرکاءکو کینٹ اسٹیشن سے الوداع کہا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے ،بھارت جتنے طیارے خریدے گا پاکستان اتنی ہی چائے کی پیالی تیار کرے گا ،اصل طاقت طیارے نہیں جذبہ ایمانی ہے جو بھارت کے پاس نہیں جو نقشہ جاری کیا ہے وہ بھارت کے لئے وارننگ ہےگورنرسندھ نے کہا کہ بھارت میں ذرا بھی غیرت ہے تو وہ عالمی میڈیا کو سری نگر جانے کی اجازت دے ،بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنادیا ہے ہم سری نگر کو امن نگر بنائیں گے ۔