قومی مالی خواندگی پروگرام کے اہداف حاصل کرلئے، اسٹیٹ بینک

August 06, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق قومی مالی خواندگی پروگرام کے اہداف حاصل کرلیے، فیصد اکاؤنٹس کا ہدف 2020ء کی ڈیڈ لائن سے کافی پہلے ہی پورا کرلیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے "مالی خواندگی کے قومی پروگرام "(این ایف ایل پی) نے مالی سال20ء کے اختتام پر اپنا تیسرا سال مکمل کرلیا ، مارچ 20ء کے بعد وبا پھیلنے کے باوجود مالی سال 20ء کے تمام اہداف عبور کر لیے گئے۔ مالی عدم شمولیت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے 2015 ء میں "مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی " (این ایف آئی ایس) اپنائی۔