پریم یونین کا ٹرین مارچ آج سے شروع ہو گا: حافظ سلمان بٹ

August 06, 2020

جماعتِ اسلامی کے رہنما اور ریلوے پریم یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ریلوے پریم یونین کا مطالبات کے حق میں ٹرین مارچ آج سے شروع ہو گا۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں جماعتِ اسلامی کے رہنما اور ریلوے پریم یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ آج کراچی اور لاہور سے شروع ہو گا، جو کراچی سے حیدر آباد اور لاہور سے رائے ونڈ تک جائے گا۔

حافظ سلمان بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم پیکیج سمیت ریلوے میں تمام عارضی ملازمین مستقل کیے جائیں، بنیادی تنخواہ ڈبل کی جائے اور ملازمین کے واجبات ادا کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

ریلوے پریم یونین کے صدر نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ریلوے میں افسران کی تعداد کم کر کے ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے۔