• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کے مطابق حافظ سلمان بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں نے حافظ سلمان بٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

تازہ ترین