فرانسیسی لڑکی کا فٹ بال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ

August 06, 2020

فرانسیسی لڑکی کا فٹ بال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب فٹ بال سے کرتب بازی ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اس فرانسیسی لڑکی کو ہی دیکھ لیں جو فٹ بال سے مختلف ٹرکس پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والی Yoanna Dallierنامی بیس سالہ لڑکی نے فٹ بال کو پیروں اور سر پر اُچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

فٹ بال کھیلنے کی شوقین فرانسیسی لڑکی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کئی مقامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور ایک پروفیشنل فری اسٹائل کھلاڑی بننے کی خواہاں ہے۔