اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے: ژالے سرحدی

August 06, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ژالے سرحدی نے غیر ملکی اداکارہ کو پاکستان برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ژالے سرحدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں ؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔

ژالے نے یاسر حسین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں یاسر حسین کو مکمل طور پر سپورٹ کروں گی۔