میرا کوویڈ 19 مثبت آنے کی خبروں میں صداقت نہیں، لارا

August 06, 2020

سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کو کوویڈ 19 مثبت آنے کی خبروں نے پریشان کر دیا، کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر غلط ہی نہیں بلکہ میری کمیونٹی میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

بائیں ہاتھ کے عظیم بیٹسمین برائن لارا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف خبر ہی غلط نہیں بلکہ ا س سے میری کمیونٹی میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جس سے غیر ضروری پریشانی پھیلی ہے ۔

برائن لارا نے کہا کہ اس وائرس کو ہمیں منفی طور پر نہیں لینا چاہیے، دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔

لارا نے کہا کہ مستقبل قریب میں وائرس ابھی کہیں جانے والا نہیں ہے۔