سٹیفورڈ کے اسپتال میں بیکٹریا کی موجودگی کا انکشاف

August 07, 2020

سٹیفورڈ (مریم فیصل )سٹیفورڈ کے اسپتال میں ایک بیکٹریا کی موجودگی کے اثرات پائے گئے ہیں ۔ legionellaنامی بیکٹریا کی موجودگی کے بعد فوری ایکشن لیا گیا ہے ۔اسپتال انتظامیہ نے بیکٹریا کی موجودگی کو کنفرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا لیول خطرناک نہیں تھا تاہم ہر ممکن ایکشن لیا گیا ہے ۔اسپشل ایڈ وائیزر اور واٹر انجینئرز نے خصوصی نظام کی تنصیب کے ساتھ صورتحال کو مانیٹر کرنا شروع کردیا ہے ۔ Legionnaire بیماری نمونیا کی ایک قسم ہے جو Legionella بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہے ۔یہ ایک ایسا بیکٹریا ہے جو مختلف ماحول میں پایا جاتا ہے خاص کر جمع کیے ہوئے پانی میں بہت عام ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا پانی مریضوں اور اسٹاف کے لئے بالکل محفوظ ہے ۔ پانی کی کوالٹی کو چیک کیا جارہا ہے اور جو بھی ضروری ایکشن ہوگا وہ لیا جائے گا۔