بھارت کی مشہور مصنفہ سعدیہ دہلوی انتقال کرگئیں

August 07, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) بھارت کی مشہور مصنفہ اور سماجی رہنما سعدیہ دہلوی انتقال کرگئیں ۔وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی عمر63 سال تھی۔ اور وہ اپنے اکلوتے فرزند کامران کے ساتھ مقیم تھیں۔ سعدیہ دہلوی نے بانو میگزین کی ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا اور ان کے دادا حافظ یوسف دہلوی نے 1938 میں اردو فلم اور ادبی ماہانامہ شمع کی بنیاد رکھی۔ وہ پکوان کے ذائقہ پر عبور رکھتی تھیں اور 2017 میں دہلی پکوان پر ایک کتاب “جیسمین اینڈ جینز: میموریس اینڈ ریسیپیز آف مائی دہلی” کے نام سے لکھی تھیں۔