ڈالمیا ، گھریلو تنازع پرسنگدل نیوی آفیسر نے ضعیف ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا،ملزم گرفتار

August 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیول کالونی ڈالمیا میں گھریلو تنازع پرسنگدل نیوی آفیسر نے ضعیف ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ملزم کو نیول پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پویس کے مطابق شا رع فیصل تھانے کی حدود ڈالمیا نیول کالونی پی این ایس نگران مکان نمبر3/4 میں نیوی آفیسر ارشاد حسین نے جمعرات کی صبح چھ بجے اپنی ماں 70 سالہ غلام فاطمہ پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا، جس کی لاش پی این ایس شفا اسپتال منتقل کی گئی۔

نیول پولیس نے ملزم ارشاد حسین کو گرفتار کرکے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کےکے مطابق ملزم ارشاد حسین نیوی میں چیف پیٹی آفیسر ہے،وہ 20 جون سے ایک سال کی چھٹیوں پر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے گھریلو تنازع پرماں کو قتل کردیا، مزیدتفتیش کررہی ہے ۔