فرانس سے غیرقانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری

August 07, 2020

فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی ہوم افیئرز کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے، جولائی میں کشتیوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد افراد برطانیہ پہنچے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ روز برطانیہ آنے کی کوشش کرنے والے 235 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے مطابق حکومت اس بحران سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔