صدر مملکت کی زیر صدارت ملکی آبادی سے متعلق تیسرا اجلاس

August 07, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کا تیسرا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافے کو روکنے کی حکمت عملی کےلیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بڑھتی آبادی کے اثرات سے متعلق لوگوں کی آگاہی بڑھانے کے لیے میڈیا اور علما کرام سے تعاون حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں کے لیے فنڈز بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی۔