ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

August 07, 2020

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار پہلے خود کو نیب سے کلیئر کرائیں اور پھر صوبے کے چیف ایگزیکٹو بننے کے اہل بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شراب لائسنس کیس میں تحقیقات تک خود کو عہدے سے الگ کریں۔

عظمیٰ بخاری نےمزید کہا کہ عثمان بزدار کے عہدے پر رہنے سے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا خدشہ ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار گندم، چینی اسکینڈل کے مرکزی کردار تھے، نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے نیب کی طرف سے چینی، گندم اسکینڈل میں عثمان بزدار کی عدم طلبی پر حیرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ شراب لائسنس کیس میں تو ان کے فرنٹ مین کا نام بھی آرہا ہے۔