لاہور، نیا شہر بنانے کا منصوبہ، اتھارٹی کے 7ارکان کا تقرر

August 08, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہورمیں راوی کنارے نیا شہربسانے کے پروجیکٹ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سات ارکان کی تین سال کے لئےتقرری کردی ہے۔

ان میں عارف حبیب( چیئر مین عارف حبیب گروپ) ، عقیل کریم ڈھیڈی( چیئر مین اے کے ڈی گروپ)، افتخار علی ملک ،جاوید سلیم قریشی، کلیم احمد صدیقی کے علاوہ چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پنجاب اور سیکرٹری ایچ یو ڈی پنجاب شامل ہیں۔