ماڈل کسٹم کلکٹریٹ:7 انسپکٹرز، ہیڈ کلرکس، سپاہیوں سمیت 32ملازمین کے تبادلے

August 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان نے 7 انسپکٹرز سمیت ہیڈکلرکس ،حوالداروں ،ڈرائیور اورسپاہیوں سمیت 32ملازمین کے تبادلہ کےاحکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کلکٹرامجدامان نے کلکٹر منیزہ مجید سے مشاورت کے بعد تبادلے کیے ہیں۔ انسپکٹر ارشد جاویدکو ایڈمن برانچ کے ساتھ جنرل برانچ کسٹم ہائوس تبادلہ کردیاگیاہے۔ انسپکٹر عنصرحسین کو اے ایس او برانچ و کسٹم آئی اینڈپی سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان ،انسپکٹرشاہ نواز کو ایم ٹی او برانچ و آکشن سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان ،انسپکٹرسلیم خان کو سی ایچ سی کسٹم ہائوس سے اینٹی سمگلنگ ملتان کارسیل ، انسپکٹر راناارشاد کو آئی اینڈپی برانچ سے آکشن برانچ ،انسپکٹرمحمدآصف کو اے ایس او سرگودھا سے آئی اینڈپی برانچ جبکہ انسپکڑحافظ محمداکرم کو اے ایس او سرگودھا سے ساہیوال تبادلہ کر دیا گیا ہے ہیڈکلکرک حنیف پیارے کاکسٹم ہائوس سےویئرہائوس انڈسٹریل اسٹیٹ تبادلہ کردیاگیاہے جبکہ دیگر ملازمین کا بھی مختلف جگہوں پر تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔