24 گھنٹوں میں کورونا کے 300 نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

August 08, 2020

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کوروناوائرس کے 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ اب تک صوبے بھر میں 123546 کیسز ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2262 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نےکہا کہ اس وقت 254 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، 44 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے201 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع جنوبی میں 90، ضلع شرقی میں 38 اور ضلع وسطی میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ضلع ملیر میں 22 ، ضلع غربی میں 15 اور ضلع کورنگی میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔