چوہدری عبدالقیوم کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

August 09, 2020

بولٹن(نمائندہ جنگ) میرپور آزاد کشمیر کے سابق کمشنر چوہدری عبدالقیوم کی ہمشیرہ کے انتقال پر نارتھ ویسٹ کے متخلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں سالار ممتاز احمد چشتی کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ ادریس، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ غلام رسول ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری راجہ جلیل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن)، آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا،مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد پیپلزپارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سملہ، سینئر نائب صدر یاسر شیخ مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیررٹوی، یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی، راجہ طلعت جمیل ریس ریلشن بورڈ بولٹن کے سابق ایڈوائزر شیخ محمد یاسین ، راجہ ظفر اقبال، کونسلر راجہ خرم روف، کونسلر چوہدری اختر زمان، راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، سید تصور حسین شاہ اور دیگر شامل ہیں۔