سعید اجمل سیر و تفریح کے لئے ناران پہنچ گئے

August 09, 2020

لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی اپنی فیملی کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر سعید اجمل بھی سیر و تفریح کے لئے ناران پہنچ گئے۔

سعید اجمل نے کہا ہے کہ ناران پاکستان کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے، سیاحت کی بحالی کے پہلے ہی روز ناران میں اتنا رش دیکھ کر حیران ہوں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتوں کو ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحت پر پابندی 8 اگست سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔