گلبرگ، ملزمان کی کار پر فائرنگ 62 سالہ شخص جاں بحق

August 10, 2020

گلبرگ، ملزمان کی کار پر فائرنگ 62 سالہ شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ تھانے کی حدود طاہر ولا چورنگی کے قریب ملزمان کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار بزرگ شخص جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،جہاںاس کی شناخت 62 سالہ شارق جاوید ولد حمید حسین کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات پرواقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا،پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کاایک خول ملا ہے، پولیس کا کہناہے کہ ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلووں پر بھی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔