چٹوک میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

August 10, 2020


خضدار میں سیاحتی مقام چٹوک پر پھنسے 60 سیاحوں کو لیویز اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے بعد گزشتہ روز سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو کیے گئے سیاحوں میں سے 30 کو اپنے علاقوں روانہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو ملحقہ بستیوں میں عارضی طور پر ٹھہرایا گیا ہے۔

چٹوک کے سیاحتی مقام پر گزشتہ روز 60 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے، جنہیں رسیوں کی مدد سے رسیکیو کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس سے قبل خضدار میں طوفانی بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔