کراچی: بل بورڈز پر لگے اشتہار اتارے جانے لگے

August 10, 2020

کراچی میں ایک بار پھر بل بورڈز پر لگے اشتہاراتارے جانے لگے جبکہ لوہے کے فریم برقرار ہیں۔ کیا اشتہاری ایجنسیوں کو انتظامیہ کی طرف سے نرمی کا انتظار ہے؟

سپریم کورٹ نے آج پھر شہر سے بل بورڈز اتارنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم پر شہر بھر سے پہلے اتارے گئے بل بورڈ کچھ عرصے بعد پھر لگ گئے تھے، گزشتہ روز بارش کے دوران کراچی میں بورڈ گرنے سے 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز گرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران کمشنر کو حکم دیا تھا کہ کراچی میں تمام سرکاری مقامات اور نجی جائیدادوں سے بل بورڈ اور سائن بورڈ فوری ہٹا ئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم دینے کے بعد کمشنر کراچی نے بل بورڈز اتارنے کا کہا تھا۔