خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

August 11, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ 12 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ مقامی شہری احسن عابد نے مخدوم برادران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الزام لگایا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ درخواست میں یہ دعوی کیا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنی آمدن سے کم اثاثے ظاہر کیا اس پر نیب ملتان کو کارروائی کیلئے درخواست دی لیکن اس پر پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں. اثاثے ظاہر نہ کرنے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔ اس لیے انہیں نااہل قرار دینے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔