ڈ ینگی قو می مسئلہ ، ز مینی حد بند ی سے نکلنا ہو گا ،یا سمین را شد

August 11, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) صو بائی و ز یر صحت ڈا کٹر یا سمین را شدنے کہا کہ ڈ ینگی قو می مسئلہ ہے جس پر قا بو اسی صو رت میں ممکن ہے جب اسے ز مینی حد بند ی کے مسئلے سے نکل کر حل کر نے کی کو شش کی جائے جس کیلئے کو ا ر ڈ ینیشن کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ دیکھنے میں آ یا ہے کہ اس موذ ی مرض کی بڑی و جہ نقل مکا نی ہے جو کہ وا ئر س شفٹ کا با عث بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکمشنرآفس میں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنرکیپٹن (ر) محمد محمودنے کہا کہ بلا شبہ راولپنڈی کو کچھ مخصو ص مسائل کا سامنا ہے جن میں پا نی کی کمی کی و جہ سے لوگوں کا پا نی کی ذ خیرہ اندوزی کرنا،کھلی نا لیاں و نالے،اسلام آباد میں سر و یلنس سر گر میوں کا نہ ہو نا، بیما ری کے پیٹرن کا شفٹ ہو نااوراسلام آبا د میں ہسپتالوں کی نان ر پو رٹنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسا ئل کے حل کے لئے مر بوط حل نکالنے کی کو ششیں جا ری ہیں۔اپنے ضلع کی صور تحال سے آ گاہ کر تے ہو ئے بتا یا انہوں نے بتایا کہ تا حا ل راولپنڈی میں ڈینگی کا 1 کنفر م مر یض ر پو رٹ ہو اہے۔