ہائیکورٹ:پٹیشنر کی حق رسی کی ہدایت

August 11, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے مظفرگڑھ کے رہائشی شخص کی جائیداد پر قبضہ گروپ کی جانب سے جعلی کاغذات کے ذریعے قبضہ اور ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پندرہ روز کے اندر پٹیشنر کو سماعت کر کے اس کی حق رسی کریں۔