قومی اسمبلی میں الیکشن فیس بڑھانے کا بل کثرت رائے سے مسترد

August 11, 2020

قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے الیکشن فیس بڑھانے کے بل کی تحریک مسترد کردی۔ الیکشن فیس بڑھانے کا بل حکومتی رکن نصرت واحد نے پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی، حکومت کی جانب سے الیکشن فیس بڑھانے کے بل کی مخالفت کی گئی۔

قومی اسمبلی کے لیے ایک لاکھ، صوبائی اسمبلی کے لیے 50 ہزار فیس کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہم عام آدمی کے لیے الیکشن سستا کرنا چاہتے ہیں، یہ مہنگا کرنا چاہتی ہیں، میں تو فیس کم کرنے کا حامی ہوں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ الیکشن عام آدمی تو لڑ ہی نہیں سکتا۔

حکومتی رکن نصرت واحد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تین چار کروڑ روپے لگتے ہیں، جس پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے کوئی 3، 4 کروڑ روپے نہیں لگتے، میرے 15، 20 لاکھ روپے دو الیکشنز میں لگے۔