لانڈھی، نجی فیکٹری کے گارڈ کی فائرنگ، نوجوان زخمی

August 12, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائدآباد تھانے کی حدود لانڈھی پروسسنگ زون میں واقع نجی فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 15سالہ شعیب ولید ولد جمعیت اللہ کو زخمی کردیا، پولیس نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، فائرنگ میں ملوث کمپنی کے سکیورٹی گارڈ صا لحین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ زخمی نوجوان کمپنی کی دیوار پھلانگ رہا تھا۔