ملک کو اس وقت ہر سطح پر یکجہتی کی ضروت ہے، ضیاء عباس

August 12, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ لاہور میں منگل کو نیب کے دفتر کے باہر پیش آنے والا واقعہ ا فسوس ناک ہے،ملک کو اس وقت ہر سطح پر یک جہتی کی ضروت ہے، اس قسم کے واقعات عالمی سطح پر ملک کی بد نامی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں بھارت ملوث ہے جو پاکستان میں امن برباد کرنا چاہتا ہے۔