لوٹن اسلامک کلچرل رہنماؤں کی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد

August 12, 2020

لوٹن(نمائندہ جنگ)کلچرل سوسائٹی لوٹن سنٹرل ماسک اور کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن اور سینئر عہدیدار لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی حاجی چوہدری محمد قربان، لوٹن سنٹرل ماسک انتظامیہ کے صدر اور رہنما پی ٹی آئی کشمیر لوٹن حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان اور خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ لوٹن اسلامک کلچرل کی جانب سے لوٹن کی پاکستانی کمیونٹی کو 14 اگست پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔