تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کی جشن آزادی، پاکستان زندہ باد ریلی

August 12, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے زیر اہتمام گردیزی مارکیٹ گلگشت میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر تحریک جوانان پاکستان عامر رئوف نے کی، عامر رئوف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کا تحفہ ہے اور ہمیں اس عظیم تحفے کی دل سے قدر کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آج مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا حصول پاکستان کا فیصلہ درست تھا انہوں نےکہا پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا کہ ملک کے نوجوان ملک کی حفاظت کے لیے سربکفن ہیں ۔ریلی میں حسن بھٹہ،حمید بھٹی،رمضان حمزہ مدثر،خورشید بھٹی، فہیم شاہ دیگر نے شرکت کی۔