فرنٹیئر فائونڈیشن کا یوم آزادی جوش و جذبہ سے منانے کافیصلہ

August 12, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر فائونڈیشن نے پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض نے یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ ہم تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں کے ساتھ مل کر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ یوم آزادی منائیںگے، انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد سے جہاں امراض خون میں مبتلا بچوں کو تفریح کے موقع میسر آئے گا وہاں ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا، انہوں نے تقریب کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور تقریب کے انعقاد کی تیاریوں پر جملہ سٹاف کے جذبہ کو بھی سراہا۔