‏بورےوالا، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

August 12, 2020

بورے والا میں لڈن روڑ پر واقع گاؤں 461 ای بی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جان بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حادثہ میں جاں بحق دونوں بھائی ماجد علی اور شوکت 431 ای بی کے رہائشی تھے، حادثہ کے ایک زخمی نویدالحسن کو تشویشناک حالت پر نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا تھا۔

دوسری جانب مقامی پولیس حادثہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔