پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سائبر حملوں کا پتا چلالیا

August 12, 2020


پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں ذاتی موبائل کی ہیکنک کر رہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی حکومتی، فوجی افسران کے موبائل اور ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنک کر رہی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ پاک آرمی نے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید اقدامات اُٹھائے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان اقدامات میں سائبر سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف کارروائی بھی شامل ہے۔