جے کے ایل ایف کی یوم آزاد ی پر اہل پاکستان کومبارکباد

August 13, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) صدر جے کے ایل ایف لوٹن برانچ راجہ کمان افسر نے 14اگست کے اہم دن پر پاکستانی عوام کویوم آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ہم امید کرتے ہیں کہ اہل پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑےرہیں گے۔ نائب صدر ملک اعجاز، جنرل سیکرٹری غیاث رشید، سابق صدر برطانیہ لطیف ملک، سابق صدر لوٹن چوہدری محمد رفیق ، بزرگ رہنما فرنٹ خواجہ لطیف اور دیگر برانچ ممبران اور عہدیداروں نے بھی 14 اگست پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔