مولانا فاروق قادری کے ہاتھ پرخاتون نے اسلام قبول کرلیا

August 13, 2020

برمنگھم (ابرار مغل) کرسچن مذہب سے تعلق رکھنے والی مس ٹفنی امبر نے ناظم الامور اسلامی شریعہ کونسلنگ مولانا صاحبزادہ محمد فاروق قادری کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوگئی ہے۔ 23سالہ مس ٹفنی امبر کا اسلامی نام امیرا عاقب رکھا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ دن برمنگھم میں اسلام سے متاثر ہوکر اپنا مذہب تبدیل لیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے رضا مندی نامے پر دستخط بھی کئے۔ ناظم الامور صاحبزادہ فاروق القادری نے انہیں کلمہ طیبہ شہادت پڑھوا کر دائرہ اسلام میں داخل کرایا ۔ اس موقع پر اسلامی کتب اور لٹریچر پر مشتمل طہائف بھی نو مسلم کو دیئے گئے، نو مسلم امیرا عاقب کا کہنا ہے کہ وہ کسی دبائو میں آکر اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہی ہیں بلکہ اسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئی ہیں۔ ناظم المور صاحبزادہ فاروق القادری نے نو مسلم خاتون کے حق میں خصوصی دعا کی کہ وہ دین اسلام پر قائم دائم رہ کر اپنی زندگی بسر کریں۔